جامشورو میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 19 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

جامشورو: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ضلع جامشورو کی ٹیم نے اکرو چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

کراچی میں میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ–2026 کا آغاز، پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام قومی سطح کی بڑی مشق

کارروائی کے دوران دورانِ تلاشی ایک گاڑی سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “جامشورو میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 19 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!