فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جامشورو میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 19 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص متعلقہ خطوں کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پیشہ ورانہ تعاون، دفاعی روابط اور پاکستان و لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

قبل ازیں نور خان ائیر بیس آمد پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج کا استقبال کیا، جبکہ معزز مہمان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!