وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بیوٹیفیکیشن پر توجہ

کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی محمد حسین نقوی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم بلال احمد میمن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں پُروقار تقریب، کور کمانڈر پشاور مہمانِ خصوصی

اجلاس میں کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کا فیصلہ ہوا کہ ایم سی کے جاری منصوبوں و اسکیموں کی نگرانی، ترجیحات کا تعین اور وزیر اعلیٰ کو ہر ماہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کو جلد ریلیف دینے کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبے وقت مقررہ پر مکمل کیے جائیں اور اسکیموں کو اینڈ ٹو اینڈ مکمل کیا جائے تاکہ نامکمل منصوبے عوام کی پریشانیوں اور لاگت میں اضافے کا سبب نہ بنیں۔

مزید براں اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندے کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور مختلف سڑکوں کی بیوٹیفیکیشن کی ترجیحات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ شدید ٹریفک کے دباؤ والی سڑکوں کو ترجیح دینے اور 26 سڑکوں کے حوالے سے پرسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے جلد کیے جائیں گے، تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر کام کیا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بیوٹیفیکیشن پر توجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!