راولپنڈی: پاک فوج نے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2024 اور 2025 کے شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ تاجر اغوا کیس میں ملوث، عہدے سے ہٹا دیا گیا
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے، جنہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آغاز پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور نے کہا:
"شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں وطن کی سلامتی کی ضامن ہیں۔ پاکستانی قوم کبھی اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔”
تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر نے شہداء کے لواحقین میں تحائف تقسیم کیے، جبکہ اہلِ خانہ نے پاک فوج کی طرف سے اس اعزاز اور یادگار تقریب پر شکریہ ادا کیا۔
