میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ایم کیو ایم پر طنز، فریئر ہال میں گیندے کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح

کراچی — میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ صرف تنقید کرتے ہیں اور کھالیں جمع یا کھینچتے ہیں، ان سے کوئی توقع نہ رکھیں۔ یہ بات انہوں نے فریئر ہال میں گیندے کے پھولوں کی تین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ: ایس ایچ او بھاٹی گیٹ معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری

میئر نے بتایا کہ نمائش میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار پھول رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں بھی جگہ دستیاب ہو، وہاں نیم، گل موہر، برگد، چیکو، امرود اور بادام کے درخت لگائے جائیں گے اور بلدیہ عظمیٰ سول سٹی ممکن حد تک مدد فراہم کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گل پلازہ اور دیگر افسوسناک سانحات دل دہلا دینے والے ہیں اور ان کے پیش نظر بلدیہ تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "جو کھالیں جمع کرتے ہیں یا کھینچتے ہیں، ان سے امید نہ رکھیں، ایم کیو ایم والے اپنوں کے نہیں ہوئے تو کسی اور کے کیا ہوں گے۔"

میئر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی تنقید معمول ہے، لیکن بلدیہ کام کرتی رہے گی اور شہریوں کی خدمت کو ترجیح دے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ایم کیو ایم پر طنز، فریئر ہال میں گیندے کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!