ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ: ایس ایچ او بھاٹی گیٹ معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور — بھاٹی گیٹ کے علاقے داتا دربار کے قریب ماں اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل جبکہ ڈی ایس پی کو اظہارِ وجوہ (شوکاز) نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

سانحہ گل پلازہ انکوائری پر گورنر سندھ کے خط سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا اہم جواب

حکام کے مطابق ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس رسپانس کے تعین کے لیے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ انکوائری میں اس امر کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی وجوہات کیا تھیں اور پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی؟ اس پہلو کی بھی مکمل جانچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انکوائری میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس ایکشن کیوں ہوا اور کن حالات میں یہ فیصلے کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی تردید کی اور کہا گیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد دونوں لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔

لاشیں ملنے کے بعد خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے تحت پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

One thought on “ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ: ایس ایچ او بھاٹی گیٹ معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!