وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ کشمیریوں کا کوٹہ 2 فیصد ہونے کے باوجود تقریباً ہر شعبے میں 10 فیصد کے قریب نمائندگی حاصل ہے، جو ان کی محنت اور قابلیت کا مظہر ہے۔
شمالی وزیرستان: پاک فوج کے زیر انتظام قبائلی جرگہ، مشران و عمائدین کا امن و سلامتی پر مشاورتی اجلاس
انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سیاسی قیادت کی گرفتاریاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت کا کشمیر میں امن قائم کرنے کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
وفاقی سیکریٹری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں اور اصولوں پر ثابت قدم رہیں، کیونکہ کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
