گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں، رانا ثنااللہ کا لاہور سانحے پر مؤقف

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے پر شدید افسوس ہے، تاہم گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی نہیں بلکہ متعلقہ یونین کونسل (یو سی) کی ذمہ داری ہے۔
بسنت فیسٹیول کی واپسی، لاہور میں کاروباروں میں جان، سرچ لائٹس کی مانگ میں نمایاں اضافہ

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، مگر اس طرح کے بنیادی شہری مسائل براہِ راست مقامی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری میں آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے کو وزیراعلیٰ سے جوڑ دینا درست نہیں، انتظامی ذمہ داریاں نچلی سطح پر ادا کی جاتی ہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کیا اور غفلت پر سخت سرزنش بھی کی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک خاتون اور اس کی دس ماہ کی بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تردید بھی کی گئی، جس پر عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں، رانا ثنااللہ کا لاہور سانحے پر مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!