بسنت فیسٹیول کی واپسی کے ساتھ ہی شہر لاہور میں خوشیوں کا سماں دوبارہ قائم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف کاروباری شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ کئی چھوٹے اور بڑے کاروبار ایک بار پھر بحالی کی جانب گامزن ہو گئے ہیں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
پاک افغان سرحدی بندش سے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کا مالی نقصان، ریونیو بحران سنگین صورت اختیار کرگیا
رات کے وقت پتنگ بازی کے شوقین شہری بسنت کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کے باعث سرچ لائٹس کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹوں میں چھوٹی، بڑی اور جدید ڈیزائن کی سرچ لائٹس دستیاب ہیں جو شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں 2 ہزار روپے سے لے کر 30 ہزار روپے تک کی سرچ لائٹس موجود ہیں اور بسنت فیسٹیول کے باعث ان کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس سے کاروباری طبقے میں خوشی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بار بسنت کو نئے، منفرد اور محفوظ انداز میں منانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ اس ثقافتی تہوار کو مثبت اور ذمہ دارانہ ماحول میں منایا جا سکے اور مستقبل میں بسنت فیسٹیول پر کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہ ہو۔
