لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار

کراچی: لانڈھی پولیس نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی 36 بی کے قریب ایک مشتبہ رکشہ کو روک کر تلاشی لی گئی تو رکشے کی سیٹ کے نیچے چھپائے گئے تین بوروں سے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا اور چورا برآمد ہوا۔

گل پلازہ سانحہ: ایم کیو ایم رکن اسمبلی طٰحہ احمد خان کی متاثرہ تاجروں کے لیے ٹیکس ریلیف کی باضابطہ درخواست

ایس ایچ او لانڈھی صلاح الدین قاضی کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالخالق کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ نمبر AA-3304 بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی گٹکا ماوا کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث رہا ہے اور پہلے بھی اسی جرم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

لانڈھی پولیس نے ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!