پاک بحریہ نے 14ویں بار CTF-150 کی کمان سنبھال لی، کموڈور محمد یاسر طاہر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بحرین: پاک بحریہ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 (CTF-150) کی کمان سنبھال لی ہے۔ بحرین میں واقع ہیڈ کوارٹر آف کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) میں منعقدہ باوقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجوید سے کمان باضابطہ طور پر حاصل کی۔

لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے کمانڈر CTF-150 کموڈور محمد یاسر طاہر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم اس ذمہ داری کو مکمل پیشہ ورانہ انداز میں نبھائے گی اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے غیر قانونی بحری سرگرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اہم سمندری مواصلاتی راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

CTF-150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، جس کا بنیادی مشن بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں ہتھیاروں، منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ میں ملوث غیر ریاستی عناصر کی سرگرمیوں کو روکنا اور ناکام بنانا ہے۔

رائل سعودی نیول فورسز کی کمان کے دوران بھی پاک بحریہ کے جہازوں نے انسداد منشیات کی کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جو باہمی بحری تعاون کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے مستقل عزم کا واضح ثبوت ہیں۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر ایچ ای مسٹر ثاقب رؤف، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کرٹ اے رینشا، کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البن علی سمیت سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی مختلف بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ نے 14ویں بار CTF-150 کی کمان سنبھال لی، کموڈور محمد یاسر طاہر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!