وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے اے ڈی پورٹس گروپ کے وفد کی ملاقات، کراچی پورٹ منصوبوں کا جامع جائزہ

کراچی: وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے اے ڈی پورٹس گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بندرگاہی نظام کی بہتری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ نے 14ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

ملاقات کے دوران وزیر بحری امور نے کہا کہ اے ڈی پورٹس کے ٹرمینلز پر کاروبار دوست اور مسابقتی چارجز ناگزیر ہیں تاکہ بندرگاہی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور تجارتی لاگت میں کمی لائی جا سکے۔

فریقین کے درمیان کے جی ٹی ایل (KGTL) اور کے جی ٹی ایم ایل (KGTML) ٹرمینلز پر کارگو ہینڈلنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر بحری امور نے بندرگاہی نظام میں میکانائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید آلات کی خریداری کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے۔

اے ڈی پورٹس گروپ نے کارگو ہینڈلنگ چارجز پر نظرثانی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کارگو چارجز کے تعین کے حوالے سے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی، جس کی روشنی میں آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!