کورنگی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر 6 جلیبی چوک کے قریب ڈکیتوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، کمشنر کراچی وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گے

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل نے مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈکیت زخمی ہو گئے، جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اذان اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، سات چھینے ہوئے موبائل فونز، تین پرس اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئی ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2026 01 28 at 9.46.06 PM

52 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!