کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے 70 سالہ رازی مند خان کے قتل کا معمہ حل کر کے قتل میں ملوث ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید رحمان میمن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امیر نواب کے نام سے ہوئی ہے۔
کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب عادی ملزم گرفتار
مورخہ 21 جنوری کو رات گئے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر میں رازی مند خان کو سر پر شدید وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ورثاء نے دعویٰ کیا تھا کہ مقتول کو گھر میں نامعلوم ملزمان نے گھس کر قتل کیا۔ واقعہ کے بعد مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
کیماڑی تفتیشی پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کر کے قتل کا راز فاش کیا اور ملزم بیٹے کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ قتل گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے کیا گیا۔ ملزم نے اپنے والد کے سر کو بھاری ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ میں استعمال کرتے ہوئے کچل کر قتل کیا۔
تفتیشی ٹیم نے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھوڑے کو برآمد کر لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

