نو تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات

کراچی: نو تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے میانداد راہوجو کو اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب عادی ملزم گرفتار

ملاقات کے دوران مالی ادائیگیوں میں شفافیت، عوامی فنڈز کے درست اور مؤثر استعمال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ پر ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی نہایت اہم ذمے داری عائد ہوتی ہے اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو نے چیف سیکریٹری کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

One thought on “نو تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!