کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب عادی ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کلاکوٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب عادی و پیشہ ور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہد سلیم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔
سانحہ گل پلازہ: ڈی این اے کے ذریعے مزید دو جاں بحق افراد کی شناخت، لاشیں لواحقین کے حوالے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جو مختلف سنگین جرائم میں ملوث اور طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کلاکوٹ، درخشاں اور نیپئر میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، جن میں غیر قانونی اسلحہ، ڈکیتی، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 28 at 2.32.19 PM

One thought on “کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب عادی ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!