سانحہ گل پلازہ: ڈی این اے کے ذریعے مزید دو جاں بحق افراد کی شناخت، لاشیں لواحقین کے حوالے

سانحہ گل پلازہ میں دہلی کالونی کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے شاپنگ کے لیے آنے والے افراد میں مزید دو جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہو گئی ہے۔
سندھ سینٹر فار ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس، پانچ سالہ اسٹریٹیجک روڈ میپ منظور

ذرائع کے مطابق کوثر پروین اور اشرف کی میتیں ایدھی سرد خانے سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

اس سے قبل اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے مصباح پروین، مریم، نمرا اور محمد سعد کی میتیں 25 جنوری کو ڈی این اے تصدیق کے بعد لواحقین کے سپرد کی جا چکی تھیں۔

سانحہ گل پلازہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ گل پلازہ: ڈی این اے کے ذریعے مزید دو جاں بحق افراد کی شناخت، لاشیں لواحقین کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!