ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں کراچی یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ان کا پُرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔
بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن میں اضافہ، عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار
نشست کے دوران طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائے گی۔
اساتذہ اور طلبہ نے متفقہ طور پر کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گی، جیسا کہ معرکۂ حق کے دوران کیا گیا۔
اساتذہ نے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویّے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا سبب بنتا ہے، جبکہ طلبہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کی مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں کے اعتماد، شعور اور قومی سوچ کو فروغ دیتا ہے، جو ایک مضبوط اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہے۔
