حافظ نعیم الرحمان: ہر سانحے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نورا کشتی، کراچی کے مسائل حل نہیں ہو رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر سانحے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نورا کشتی شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے عوام منتخب کریں، اس کا میئر ہونا چاہیے، قبضہ میئر نہیں۔ گل پلازہ سانحے کے بعد کراچی کے عوام میں بے بسی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور شہر میں ملک سے مایوسی پھیلائی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن کا فاروق ستار کو الیکشن لڑنے کا چیلنج، گل پلازہ ذیلی کمیٹی کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گل پلازہ میں لگی آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا، فائر فائٹرز کے پاس آگ سے بچنے کے لیے مناسب لباس اور ماسک موجود نہیں تھے، اور نہ ہی کسی کے پاس وہ کٹ ہے جسے پہن کر آگ بجھائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش ہونے پر پانی نہیں نکالا جا سکتا اور آگ لگنے پر اسے بجھانا ممکن نہیں، گرین لائن پروجیکٹ 10 سال بعد بھی مکمل نہیں ہوا، جبکہ نااہل اور کرپٹ لوگ شہر پر مسلط ہیں اور ان کی کرپشن اور کک بیکس بڑھتی رہتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ 2016 میں شروع ہوا اور آج تک مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن 2024 تک مکمل ہونی تھی لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، اور ریڈ لائن کے لیے بنائی گئی سڑک کو بھی توڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں سب مل کر حکومت کر رہے ہیں اور شہر کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، شہر میں پورشن کا دھندہ جاری ہے۔ کراچی کے مسائل کا حل نہ صوبائی کنٹرول ہے اور نہ ہی وفاقی کنٹرول، بلکہ واحد حل کراچی سٹی گورنمنٹ ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “حافظ نعیم الرحمان: ہر سانحے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نورا کشتی، کراچی کے مسائل حل نہیں ہو رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!