شدید برفباری کے باوجود پاک فوج کی ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی فول پروف سیکیورٹی

بلوچستان میں شدید برفباری اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی سیکیورٹی پر مسلسل تعینات ہیں۔ دشوار گزار علاقوں، منفی درجہ حرارت اور برفانی ہواؤں کے باوجود جوان نہ صرف موسم کی سختیوں کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے درمیان بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

غزہ میں آخری اسرائیلی یرغمالی ران گویلی کی لاش برآمد، جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار

پاک فوج کے جوان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلوے لائنوں کی نگرانی پر مامور ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس سمیت مسافر ٹرینوں کی حفاظت کے لیے جوان شدید برفباری میں بھی چوکنا رہتے ہوئے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، اور اسی عزم کے تحت سخت موسم اور کٹھن حالات میں بھی ریلوے سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کے اس جذبے، قربانی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو سراہا جا رہا ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “شدید برفباری کے باوجود پاک فوج کی ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی فول پروف سیکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!