ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر فیصلہ قریب، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے معاملہ دانشمندی سے حل کرنے کی ہدایت کی۔

بلال کالونی پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم اور گٹکا ماوا کے خلاف بھرپور ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار

ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعے یا پیر تک سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو آئی سی سی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور وزیراعظم نے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے مبینہ دہرے معیار سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک جبکہ دیگر ممالک کے لیے مختلف قوانین لاگو کرتا ہے۔ محسن نقوی نے نشاندہی کی کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کیا تو اسے متبادل وینیو دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ بنگلادیش نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا، تاہم بنگلادیش کو متبادل وینیو دینے کے بجائے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو شمولیت کے عوض ملنے والی خطیر رقم سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، کیونکہ مالی اور تجارتی فوائد بھی اسی سے جڑے ہوئے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر فیصلہ قریب، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!