بلال کالونی پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم اور گٹکا ماوا کے خلاف بھرپور ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے مؤثر اور بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل طارق الٰہی مستوئی کے مطابق بلال کالونی پولیس نے موبائل پٹرولنگ کے دوران مختلف کارروائیاں انجام دیں جن کے نتیجے میں جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس، تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس موبائل پٹرولنگ پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو مشکوک افراد نے ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور ایک راؤنڈ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حماد ولد محمد کمال اور محمد نعمان ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن بلال کالونی میں مقدمہ نمبر 43/2026 بجرم 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان اور مقدمہ نمبر 44/2026 بجرم 23(i) آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی میں بلال کالونی پولیس نے گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث دو ملزمان محمد وسیم ولد عبدالحکیم اور عبدالمنعم ولد عبدالحکیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 75 پیکٹ گٹکا ماوا، 12 کلو چھالیہ اور 500 روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔

تیسری کارروائی کے دوران پولیس نے مزید تین گٹکا ماوا فروشوں محمد اسلم ولد عمر فاروق، محمد سراج ولد غلام محمد اور عبید ولد اقبال کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے بھی 75 پیکٹ گٹکا ماوا، 12 کلو چھالیہ اور 1300 روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2026 01 26 at 5.36.28 PM 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلال کالونی پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم اور گٹکا ماوا کے خلاف بھرپور ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!