گارڈن میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا مشترکہ آپریشن، بھتہ خور گینگ کے دو اہم کارندے ہلاک

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے گارڈن میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو خطرناک ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائی، تالا توڑ گینگ کے چار ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں مسروقہ سامان برآمد

ہلاک ملزمان کی شناخت محمد حسن عرف بیلچہ اور تنویر علی عرف تیتر کے نام سے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا اور زاہد لاڈلہ گروپ سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سولجر بازار اور جمشید ٹاؤن میں سرگرم تھے، جہاں وہ کاروباری مراکز، دکانداروں، بلڈرز، زیرِ تعمیر منصوبوں اور ریسٹورینٹس کو بھتہ کی پرچیاں دیتے تھے۔ بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ، دھمکیوں اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث رہے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 300 سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان عادی مجرم تھے اور متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے تھے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں اور مشکوک یا جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گارڈن میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا مشترکہ آپریشن، بھتہ خور گینگ کے دو اہم کارندے ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!