کراچی میں پانی چوری کے خلاف تاریخی اقدام، واٹر کارپوریشن کو سخت اختیارات، خصوصی ٹربیونل قائم

کراچی میں پانی چوری کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت نے ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو سخت اور مؤثر قانونی اختیارات تفویض کر دیے ہیں، جس کے بعد شہر میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر باضابطہ عملی عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
گارڈن میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا مشترکہ آپریشن، بھتہ خور گینگ کے دو اہم کارندے ہلاک

ترجمان کے مطابق کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پانی چوری کے مقدمات کے فوری اور مؤثر فیصلوں کے لیے واٹر کارپوریشن کا خصوصی ٹربیونل قائم کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب میں سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی، سی او او انجینئر اسداللہ خان، سی ایف او عمار علی خان، ٹربیونل کے جج منیر بخش بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ خصوصی ٹربیونل کی افتتاحی تقریب واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز میں منعقد ہوئی۔

افتتاح کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور میئر کراچی نے ہائیڈرنٹس سیل مینجمنٹ اور کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں سی ای او واٹر کارپوریشن نے پانی چوری کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر کارپوریشن ایکٹ کے تحت خصوصی ٹربیونل کو مکمل قانونی حیثیت حاصل ہے اور اس کے قیام سے پانی چوری کے خلاف تیز، مؤثر اور فیصلہ کن قانونی کارروائی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی چوری سے متعلق تمام مقدمات کو خصوصی ٹربیونل میں ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا، جس سے شہری حقوق اور آبی وسائل کا مؤثر تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

حکام کے مطابق خصوصی ٹربیونل کا قیام عوامی مفاد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو کراچی میں پانی چوری جیسے سنگین مسئلے کے مستقل حل کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوگا۔

WhatsApp Image 2026 01 26 at 2.31.31 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 26 at 2.31.31 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 26 at 2.31.32 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پانی چوری کے خلاف تاریخی اقدام، واٹر کارپوریشن کو سخت اختیارات، خصوصی ٹربیونل قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!