ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے روشنی ہیلپ لائن کے وفد کی ملاقات، فلاحی خدمات پر تبادلۂ خیال

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر روشنی ہیلپ لائن محمد علی کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
پاکستان رینجرز سندھ کی بڑی کارروائیاں، کاشف ڈاڈا اور ریاست جدگال گینگ کے 9 خطرناک ملزمان گرفتار

ملاقات کے دوران وفد نے روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور مختلف سماجی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات سے پولیس چیف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے روشنی ہیلپ لائن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس سماجی خدمت کے ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے روشنی ہیلپ لائن کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عوامی فلاح کے منصوبوں اور کراچی پولیس اور روشنی ہیلپ لائن کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر روشنی ہیلپ لائن کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

WhatsApp Image 2026 01 22 at 3.19.57 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 22 at 3.19.57 PM 2

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے روشنی ہیلپ لائن کے وفد کی ملاقات، فلاحی خدمات پر تبادلۂ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!