ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات، ٹریکر کے بغیر ہیوی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ٹریفک مینجمنٹ، TRACS سسٹم اور ای چالان کی کارکردگی، توسیع اور اصلاحات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جیز سندھ پولیس، ہائی وے پیٹرول، ٹریفک کراچی، ہیڈکوارٹرز، فنانس، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، اے آئی جیز اور پی ڈی آئی ٹی کے افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے روشنی ہیلپ لائن کے وفد کی ملاقات، فلاحی خدمات پر تبادلۂ خیال

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریکر نصب نہ کرنے والی ہیوی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کراچی میں تبادلوں پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس کے دوران اسمارٹ فونز کے ذریعے ای ٹکٹنگ کو تجرباتی بنیادوں پر شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ TRACS سسٹم کے تحت اب تک 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ای ٹکٹس جنریٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 52 فیصد کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے جبکہ باقی مراحل میں ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ترسیل میں تاخیر کی وجوہات میں ٹکٹس وصول کرنے سے انکار، پتہ کی تبدیلی اور نامکمل معلومات شامل ہیں، تاہم تمام رہ جانے والے ٹکٹس کی دوبارہ ترسیل شروع کردی گئی ہے۔ ترسیل ہونے والے 71 فیصد ٹکٹس شہریوں نے ادا کر دیے ہیں جبکہ 59 فیصد ٹکٹس معاف بھی کیے گئے۔

ای چالان سے متعلق اب تک 7 ہزار 681 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 81 فیصد حل کر دی گئی ہیں۔ صرف 3 فیصد شہریوں کی جانب سے ای چالان کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق 27 اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 12 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے، جن میں مالکانہ حقوق کی عدم منتقلی، جعلی یا نامکمل نمبر پلیٹس، چوری شدہ اور مس میچ گاڑیاں شامل ہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ بلیک لسٹ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے اور ان گاڑیوں کا ڈیٹا سیف سٹی کیمروں، ایمرجنسی رسپانس وہیکلز اور اے وی ایل سی کے نظام میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اس حوالے سے جامع منصوبہ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جدید پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات، ٹریکر کے بغیر ہیوی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!