راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتیں فائر سیفٹی کے لحاظ سے غیر محفوظ، صرف ایک عمارت محفوظ قرار

شہر میں قائم 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک کمرشل عمارت کے مکمل طور پر محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز کے مطابق راولپنڈی کی بیشتر بلند عمارتیں فائر سیفٹی کے بنیادی تقاضے بھی پوری نہیں کرتیں۔
گل پلازہ سانحہ: ملبے تلے لاشوں کی تلاش جاری، 86 افراد تاحال لاپتا، ڈی سی ساؤتھ

ریسکیو ذرائع کے مطابق 163 ہائی رائز عمارتوں کی باقاعدہ درجہ بندی کی گئی، جس میں کیٹیگری اے میں صرف ایک ہوٹل کی عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا۔ کیٹیگری بی اور سی میں شامل 11 عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم جزوی طور پر موجود ہے، جبکہ کیٹیگری سی کی 151 عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ پائی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 کمرشل عمارتوں میں نہ مناسب داخلی راستے موجود ہیں، نہ آگ بجھانے کا خودکار نظام اور نہ ہی دھوئیں کے اخراج کا مؤثر انتظام ہے، جبکہ 151 عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے اور خودکار اسموک ایگزاسٹ سسٹم مکمل طور پر ناپید ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ برس راولپنڈی میں آگ لگنے کے 1712 واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 107 زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کے واقعات کے حوالے سے پنجاب بھر میں راولپنڈی تیسرے نمبر پر رہا، تاہم گزشتہ سال ریسکیو 1122 کا اوسط ایمرجنسی رسپانس ٹائم 8 منٹ سے بھی کم رہا، جو ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتیں فائر سیفٹی کے لحاظ سے غیر محفوظ، صرف ایک عمارت محفوظ قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!