اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہر بار پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل رہی، لہٰذا حکومت پر آنے والی ذمہ داری صرف پیپلز پارٹی پر نہیں بلکہ ایم کیو ایم پر بھی عائد ہوتی ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں علی رضا کو خراجِ تحسین، زندگی میں خدمات پر شاندار تقریب
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ گل پلازہ کی ایک منزل کی منظوری تھی، لیکن اسے بانی ایم کیو ایم کے گارڈ نے جبراً پانچ منزلہ کر دیا۔ انہوں نے ارشد وہرہ اور امین الحق کی آراء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن فائر بریگیڈ کی تعریف ہوتی ہے اور اگلے دن تنقید، اس میں عوام کن کی سنیں؟
عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے گزشتہ 35 سال میں کراچی کو اس حالت تک پہنچایا، اور آج بھی ایم کیو ایم بانی کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ نفرت کی سیاست سے جماعت آج بھی الگ نہیں ہوئی۔
انہوں نے زور دیا کہ صوبائی حکومت پر تنقید کرنے والے پہلی بار حکومت میں شامل نہیں، اور بانی ایم کیو ایم کے گن مین گوگا نے گل پلازہ کو ایک منزلہ سے پانچ منزلہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر بات کرنے سے پہلے تاریخ کراچی کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔
