کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 22 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، جس کے باعث جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عبدالقادر پٹیل: گل پلازہ کی توسیع میں ایم کیو ایم کے بانی کے گارڈ کا کردار شامل
اسی دوران ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہید بینظیرآباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی 22 جنوری کو ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے، جس کے باعث شہری سردی کے مزید اثرات محسوس کر سکتے ہیں۔