گل پلازہ آتشزدگی: ریسکیو 1122 کا پوسٹ فائر اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، 20 سے زائد لاشیں برآمد

گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی جانب سے تکنیکی بنیادوں پر پوسٹ فائر اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے بحالیات گیانچند ایسرانی کے مطابق سرچ آپریشن منظور شدہ اسٹرکچرل سیفٹی پروٹوکول کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔

خیرپور پولیس کی بڑی کامیابی، 15 ماہ پرانا بلائنڈ مرڈر ٹریس، بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

گیانچند ایسرانی نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے لیے اربن سرچ اینڈ ریسکیو یونٹس بمعہ ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکلز موقع پر موجود ہیں، جب کہ حادثے کے مقام پر پانچ نشاندہی شدہ پوائنٹس پر بیک وقت تین سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ ریسکیو 1122 کی تین ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ ایک خصوصی ٹیم فائر فائٹنگ اور کولنگ کے عمل میں مسلسل مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے اور متاثرہ حصوں تک رسائی کے لیے بھاری مشینری اور دیگر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم عمارت کا اسٹرکچر شدید متاثر ہونے کے باعث کسی بھی وقت انہدام کا خدشہ موجود ہے۔ اسٹرکچرل عدم استحکام کے پیشِ نظر سرچ آپریشن مرحلہ وار، محدود اور انتہائی مہارت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

گیانچند ایسرانی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اب تک 20 سے زائد لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، تاہم لاشوں کی حتمی تعداد فی الحال بیان نہیں کی جا سکتی۔ بعض لاشیں مختلف مقامات سے جسم کے اعضا کی صورت میں ملی ہیں اور جب تک تکنیکی و فرانزک تصدیق کے ذریعے یہ طے نہ ہو جائے کہ یہ اعضا ایک ہی فرد کے ہیں، درست تعداد کی تصدیق ممکن نہیں۔ آگ کی شدید حرارت اور طویل دورانیے کے باعث متعدد لاشیں ناقابلِ شناخت ہو چکی ہیں۔

مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی بحالی، امداد اور معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔ گیانچند ایسرانی نے ہدایت کی کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تمام حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ آتشزدگی: ریسکیو 1122 کا پوسٹ فائر اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، 20 سے زائد لاشیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!