خیرپور پولیس کی بڑی کامیابی، 15 ماہ پرانا بلائنڈ مرڈر ٹریس، بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

خیرپور پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15 ماہ قبل پیش آنے والے بلائنڈ مرڈر کا معمہ حل کرلیا۔ بیوی، بیٹی سمیت تین افراد کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم راجہ برڑو گرفتار کرلیا گیا۔

گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹڈجی شوکت علی رند اور ایس ایچ او تھانہ کوٹڈجی منشاد علی کلوڑ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2024 کو تھانہ کوٹڈجی میں علی نواز برڑو نے اپنی بیٹی شہربانو کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم راجہ برڑو نے مسمات سیدہ صائمہ شاہ کو قتل کرکے لاش نذرِ آتش کردی، بعد ازاں مقتولہ کے کپڑے مسمات شہربانو کو پہنا کر کراچی لے گیا اور ورثا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ جلی ہوئی لاش مسمات شہربانو کی نہیں بلکہ مسمات سیدہ صائمہ شاہ کی تھی۔ مزید تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے کراچی سے واپسی پر اپنے مخالفین کو پھنسانے کے لیے ڈرامہ رچایا اور راستے میں اپنی بیوی مسمات فہمیدہ اور بیٹی رابعہ کو بھی بے رحمی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راجہ برڑو نے دورانِ تفتیش بیوی، بیٹی سمیت تین افراد کے قتل کا اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “خیرپور پولیس کی بڑی کامیابی، 15 ماہ پرانا بلائنڈ مرڈر ٹریس، بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!