جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم غیرقانونی پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ، مزید کارروائی کا اعلان

جامعہ کراچی کی اراضی پر غیرقانونی طور پر قائم پیٹرول پمپ کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اس کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اقدام کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے زمین سے متعلق درست اور مستند ریکارڈ فراہم کیے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا۔
سانحہ گل پلازہ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، سندھ حکومت و کمشنر کراچی کو نوٹس جاری

ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کی جانب سے حفیظ پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کیے جانے کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی حکومت سندھ کی ہدایات پر کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جامعہ کراچی اور محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے ارسال کردہ خطوط کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گلشنِ اقبال اور مختیارکار نے پیٹرول پمپ کے قیام سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ ان رپورٹس میں پیٹرول پمپ کے قیام میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کی اراضی پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے، جبکہ یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کے معاملے کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے یا غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم غیرقانونی پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ، مزید کارروائی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!