سانحہ گل پلازہ کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالت میں سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ 10 فروری تک واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔
امریکا میں تاریخ رقم: پہلی مسلم نائب گورنر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا
درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے مؤقف اختیار کیا کہ گل پلازہ شاپنگ مال کراچی کا ایک مصروف کمرشل سینٹر ہے اور آتشزدگی کے اس المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ یہ سانحہ متعلقہ اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، جبکہ حکومت کو ہدایت دی جائے کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو ازالہ فراہم کیا جائے۔ بیرسٹر حسن خان نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ممکن ہو سکے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک نوٹسز کے جواب اور کمشنر کراچی کی رپورٹ طلب کر لی۔
