بینکنگ کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، باری ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹرز کے گھروں پر چھاپے

کراچی: بینکنگ کورٹ ون کراچی کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پولیس کے ہمراہ باری ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ کارروائی جے ایس بینک لمیٹڈ کی جانب سے دائر فوجداری مقدمے میں مالی نادہندگی کے الزامات کے تحت عمل میں لائی گئی۔

پاکستان رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

عدالت کی جانب سے جن ملزمان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں محمد نقی باری، محمد اطہر نقی باری، اثر محمد نقی باری اور محمد تابش باری شامل ہیں۔

بینکنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق باری ٹیکسٹائل ملز بینکنگ نظام میں عادی نادہندہ ہے، جس پر اربوں روپے کے واجبات ہیں جبکہ متعدد بینکوں اور مالی اداروں سے متعلق مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف بینکنگ عدالتوں، سول عدالتوں اور وفاقی اداروں میں ریکوری سوٹس، فوجداری شکایات اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے علیحدہ تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جن میں منی لانڈرنگ اور عوامی فنڈز کی مبینہ بڑے پیمانے پر خردبرد کے الزامات شامل ہیں۔ الزام ہے کہ بینکوں سے حاصل کردہ قرضہ رقم ظاہر کردہ کاروباری مقاصد کے بجائے پیچیدہ مالی لین دین کے ذریعے دیگر مقامات پر منتقل کی گئی، جسے جان بوجھ کر نادہندگی اور مالی بدانتظامی کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 17 at 3.11.22 PM WhatsApp Image 2026 01 17 at 3.11.22 PM 2

67 / 100 SEO Score

One thought on “بینکنگ کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، باری ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹرز کے گھروں پر چھاپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!