ووٹ چوری سے آئین کو مفلوج کرنے تک ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا، فہیم خان

کراچی (پریس ریلیز، 17 جنوری 2026): پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر فہیم خان نے کہا ہے کہ منظم ووٹ چوری، فارم 47 کی جعلی حکومتوں اور متنازع آئینی ترامیم کے ذریعے ملک کو دانستہ طور پر اندھیروں میں دھکیلا گیا اور آئین کو مفلوج کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔

بینکنگ کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، باری ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹرز کے گھروں پر چھاپے

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے تحت سندھ کے تین روزہ دورے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فہیم خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، جہاں پہلے عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بعد ازاں عدلیہ و آئین کو کمزور کرنے کے اقدامات کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم 26 اور 27 کے ذریعے عدالتی نظام کو غیر مؤثر بنا دیا گیا، جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو شدید نقصان پہنچا۔

فہیم خان نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی عمران خان کی قیادت میں آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کے لیے پرامن اور منظم جدوجہد کر رہی ہے، اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سندھ کے تین روزہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس دورے میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں۔ دورے کے دوران کراچی میں سیاسی سرگرمیوں، جامشورو میں جی ایم سید کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فہیم خان نے کہا کہ صوبے میں عملی طور پر آمریت اور فسطائی طرزِ حکمرانی مسلط ہے اور عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی پرامن سرگرمیوں میں دانستہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، تاہم ایسی حکومتی رکاوٹیں کسی بھی عوامی تحریک کو روکنے میں ناکام رہیں گی۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!