پاکستان رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بسم اللہ مارکیٹ، نزد نیو سبزی منڈی سہراب گوٹھ سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کامیابیاں، 80 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء میں ٹائرز، واٹر پمپس اور 197 عدد انورٹرز شامل ہیں، جنہیں مختلف گوداموں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ انورٹرز کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔ برآمد کی گئی تمام اشیاء کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک اس قسم کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے میں تعاون کرتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں سے متعلق فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!