کراچی: ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
کراچی: کیماڑی ویسٹ وہارف میں کنٹینر میں آگ، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی
پولیس کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 80 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 18 اسٹریٹ کرمنلز، 2 منشیات فروش، 14 گٹکا فروش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان 5 مقابلے بھی پیش آئے، جن کے نتیجے میں 7 ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 3 ملزمان کو بلال ضرب گرفتار کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 مختلف اقسام کے پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 510 گرام چرس، 55 گرام ہیروئن اور 33 کلوگرام وزنی 507 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے 25 موبائل فونز، 9 موٹرسائیکلز، 14 گاڑیاں اور نقدی رقم بھی تحویل میں لے لی۔
پولیس حکام کے مطابق یہ تمام گرفتاریاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف تھانوں کی حدود میں مؤثر حکمتِ عملی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مسلسل کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
