کراچی: انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کامیابیاں، 80 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
ایس ایس پی کیماڑی انویسٹیگیشن توحید رحمان میمن کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں چھینا جھپٹی، اغواء اور شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے کے مقدمات درج تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالنوید، علی اور اویس شامل ہیں، جبکہ یہ کارروائیاں تھانہ اتحاد ٹاؤن، سعید آباد اور ڈاکس کی تفتیشی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دیں۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کے دوران دیگر انکشافات کی توقع ہے۔

