کراچی: کیماڑی ویسٹ وہارف میں ایک کنٹینر میں آتشزدگی کی اطلاع ملی، جس پر ریسکیو 1122 (سندھ) کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی ملاقات، مسائل کے حل پر بات چیت
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

