وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا شہید میجر انور کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ سپنی روڈ، کاکڑ ٹاؤن کا دورہ کیا اور ان کی والدہ، بھائیوں اور کمسن بچوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ، امن و امان اور کارکردگی کا جائزہ

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں وطن پر قربان ہونے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کی والدہ کے بلند حوصلے اور صبر کو سراہا اور بچوں سے شفقت اور دلاسہ دیا۔

شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ نے کہا، "میرا بیٹا شیر تھا، وطن پر قربان ہو گیا۔ میں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہوں اور میرے دو اور بیٹے بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔”

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دی جائے گی، جبکہ ایک سکول کو میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا، "آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔ آپ کا جذبہ اور عزم قوم کی اصل قوت ہے۔ شہید میجر انور کاکڑ ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان کے خون کا ہر قطرہ وطن کی حفاظت کی ضمانت ہے۔”

سرفراز بگٹی نے کہا، "میجر انور کاکڑ نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید کی قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی اور شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں۔”

اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ میجر انور کاکڑ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے بزدلانہ دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا شہید میجر انور کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!