کراچی: تھانہ یوسف پلازہ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامبنگ کارروائی

کراچی کے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں ایف بی ایریا بلاک 16، صغیر سینٹر کے اطراف رات گئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی SDPO عزیزآباد نے کی جبکہ SHO یوسف پلازہ، SHO جوہرآباد، SHO سمن آباد، SHO عزیزآباد اور SHO گلبرگ بھی موقع پر موجود رہے۔

کراچی: گھریلو ملازماؤں کے منظم چوری گینگ گرفتار، لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء برآمد

کامبنگ آپریشن میں موبائل محافظ یوسف پلازہ، موبائل جوہرآباد، موبائل عزیزآباد، موبائل گلبرگ، موبائل سمن آباد، انٹیلیجنس اسٹاف، ایک لیڈی پولیس اہلکار اور تلاش ایپ ڈیوائس آپریٹر نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 28 سے 30 گھروں اور 3 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 45 افراد کو تلاش ایپ کے ذریعے چیک کیا گیا۔

دورانِ کارروائی پولیس نے مشکوک افراد اویس ولد شاہد، عدنان ولد عبد الستار، عبد الولی ولد محمد گل اور وسیم ولد اللہ دتہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق کارروائی جاری ہے اور مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2026 01 15 at 4.29.59 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: تھانہ یوسف پلازہ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامبنگ کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!