کراچی: گھریلو ملازماؤں کے منظم چوری گینگ گرفتار، لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء برآمد

کراچی کے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق فیروزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم گھریلو ملازماؤں کے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ معروف صنعتکار کے گھر میں 9 سال سے کام کرنے والی 5 ملازماؤں کی شکل میں سرگرم تھا، جو چوری میں ملوث پائی گئیں۔

کیماڑی: خاتون کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے والے ملزم گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق گینگ کی سرغنہ عروج نے لوکر کی چابی چرا کر 3 ہزار روپے میں ڈپلیکیٹ بنوائی، جس کے ذریعے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ چوری کی رقم سے ملزمان نے گھر، گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدیں۔

گرفتار ملزماؤں کی شناخت عروج، سویرا، نائلہ، ثناء اور علشبہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کا تعلق وہاڑی، اوکاڑا، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے۔ گرفتار ملزماؤں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھریلو ملازماؤں کو رکھنے سے قبل ان کے شناختی کارڈ، کوائف اور پولیس ویریفکیشن لازمی کروائیں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 01 15 at 4.29.45 PM 1

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: گھریلو ملازماؤں کے منظم چوری گینگ گرفتار، لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!