صدر میں غیر قانونی پرندہ مارکیٹ کے خلاف بڑی کارروائی، 20 دکانیں سیل، 2 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر غیر قانونی پرندہ مارکیٹ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ کو ختم کر دیا گیا۔ یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر صدر حازم بھنگوار کی زیرِ صدارت انجام دیا گیا، جس کے دوران انتظامیہ نے سخت اقدامات کیے۔

کراچی: تھانہ یوسف پلازہ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامبنگ کارروائی

اسسٹنٹ کمشنر صدر حازم بھنگوار کے مطابق پرندہ مارکیٹ میں موجود تمام غیر قانونی جانوروں کی تفصیلی فہرست تیار کر کے انہیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی اس غیر قانونی مارکیٹ کے خلاف متعدد بار کارروائی کی کوشش کی گئی، تاہم ہر مرتبہ آپریشن کو ناکام بنا دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مارکیٹ ایک روایت بن چکی تھی، جہاں کارروائی کے دوران انتظامیہ پر پتھراؤ بھی کیا جاتا رہا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ یہ غیر قانونی پرندہ مارکیٹ ریاستی اداروں کی رِٹ کو مسلسل چیلنج کر رہی تھی، جس کا خاتمہ ناگزیر تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر کے علاقے سمیت شہر بھر میں قائم تمام غیر قانونی مارکیٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “صدر میں غیر قانونی پرندہ مارکیٹ کے خلاف بڑی کارروائی، 20 دکانیں سیل، 2 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!