کراچی کے ضلع ملیر میں فلٹر پلانٹ کے قریب اسٹیل ٹاؤن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی میں ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ
ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا، جس کی شناخت نسیم ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایم پی فائیو (MP-5) اسلحہ بمعہ ایمونیشن، ایک کوسٹر، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی کوسٹر کا ریکارڈ اے وی ایل سی (AVLC) کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
