کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
ملیر میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
آج کا بڑا کومبنگ سرچ آپریشن تھانہ درخشاں کی حدود میں واقع بدر کمرشل اور اس کے اطرافی علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او درخشاں، کلفٹن اور صدر نے کی، جبکہ تھانہ درخشاں، ساحل، بوٹ بیسن، کلفٹن، صدر اور آرٹلری میدان کے ایس ایچ اوز نے اپنی اپنی نفری کے ہمراہ ڈیوٹیاں انجام دیں۔
آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے مکمل گھیراؤ کیا گیا۔ بعد ازاں ہوٹلز، دکانوں، عارضی رہائش گاہوں اور رہائشی مکانات کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق یہ کومبنگ سرچ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار رکھنے کے لیے تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔