کراچی میں ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں پانی کی فراہمی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی بتدریج ختم کی جائے گی۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کی قومی بیانیے کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ میئر کراچی نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ شہر میں موجود تمام سات واٹر ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کر کے پانی کی فراہمی لائنوں کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی ان کی دہلیز تک پائپ لائنز کے ذریعے فراہم کرنے کا مؤثر بندوبست کیا جائے، تاکہ ٹینکر مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، تاہم ان کے کانٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں، اس نظام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں مختلف علاقوں کو پانی فراہم کر کے پورا کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کے بعد غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ لائنوں کے ذریعے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!