نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ، پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، جس کے باعث کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری، بدر کمرشل میں بڑا آپریشن

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق یہ واقعہ 13 جنوری 2026 کو رات تقریباً 01:20 بجے کاروانِ حیدری سیکٹر 11-D کے قریب پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی نیو کراچی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد فرازالدین قریشی ولد محمد سراج الدین قریشی کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی کے پروگرام میں فائرنگ کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین اور دو راؤنڈ برآمد کر کے تحویل میں لے لیے ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعے پر ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 35/2026 درج کر لیا گیا ہے، جو دفعہ 440/II-H اور 337 ت پ کے تحت قائم کیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا فعل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ، پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!