عارف والا میں گھر میں آتشزدگی، ماں اور دو کمسن بچیاں جاں بحق، والد شدید زخمی

عارف والا میں افسوسناک واقعے میں گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ماں اور دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔
جمعرات تک محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

پولیس کے مطابق خاتون گھر میں گیس سلنڈر چولہے پر کھانا بنا رہی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس لیکج کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور دو کمسن بیٹیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ شدید زخمی ہونے والے والد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “عارف والا میں گھر میں آتشزدگی، ماں اور دو کمسن بچیاں جاں بحق، والد شدید زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!