اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعرات تک محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا منظم نیٹ ورک بے نقاب
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اور پارلیمانی تقاضے طے پا چکے ہیں اور جمعرات تک نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کے ارکان اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے، اس لیے انہیں اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں کوئی حق حاصل نہیں۔ ان کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی دستاویز جمع نہیں کرائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ آئین اور قواعد کے مطابق حل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش نہیں۔
