کراچی – میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے حالیہ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے اور اسے بھرنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس جلسہ گاہ بھرنے کے لیے لوگوں کی کمی تھی تو وہ ہم سے کہتے، ہم مدد فراہم کر دیتے۔
نیو کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، قتل کے سنگین مقدمے میں ملوث نکلا
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی میں جلسہ کرنے پر مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے میں کام کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ دیگر صوبوں میں سرگرمیاں کر کے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیاں دو الگ چیزیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی کے نمائش چورنگی میں جلسہ کیا۔ اس دوران انہوں نے الزام لگایا کہ مختلف مقامات پر پولیس نے ان کے کارکنوں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا، تاہم پولیس گردی کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ میں جمع ہوئی۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ میں حکومتوں نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، اور ان کا مقصد اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھر میں پہنچانا ہے۔
